۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ عبد الخالق اسدی

حوزہ/ رسول و آل رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے محبت رکھنے والے ہر انسان کا کلیجہ اس توہین کے باعث چھلنی ہو چکا ہے۔ ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زبانی جمع خرچ سے معاملہ حل نہیں ہوگا فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اور فتنہ پرور سوچ کو جڑ سے اکھاڑا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے 9 جولائی جمعۃ المبارک کو یوم احتجاج و یوم عظمت اہل بیت علیہم السلام منانے کا اعلان کیا ہے۔  صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح پنجاب میں اہل بیت علیہم السلام کی توہین کرنے والے عبدالرحمن سلفی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تا حال اس ملعون گستاخ کا گرفتار نہ ہونا پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ محرم الحرام سے قبل پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے ۔ یقیناً یہ پاکستان دشمنوں کی سازش ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی پاک و اطہر آل کی شان میں اس قسم کی بیہودہ جسارت کرنے والا شخص کسی بھی مسلک سے نہیں ہے۔ حکومت اور انتظامیہ جلد اس ملعون شاتم کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے۔

بین الاقوامی حالات و واقعات بالخصوص ہمارے ریجن میں ہونے والی حرکات و سکنات امن کی خاطر غیر معمولی حیثیت رکھتی ہیں۔ ایسے میں مادر وطن پاکستان میں اس قسم کا فتنہ برپا کرنا وطن دشمن عناصر کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ رسول و آل رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے محبت رکھنے والے ہر انسان کا کلیجہ اس توہین کے باعث چھلنی ہو چکا ہے۔ ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زبانی جمع خرچ سے معاملہ حل نہیں ہوگا فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اور فتنہ پرور سوچ کو جڑ سے اکھاڑا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .